ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کی مضبوطی میں آرایس ایس کی نہیں کانگریس کی قربانیاں شامل ہیں: دگ وجے سنگھ

ہندوستان کی مضبوطی میں آرایس ایس کی نہیں کانگریس کی قربانیاں شامل ہیں: دگ وجے سنگھ

Thu, 25 Apr 2019 10:44:35    S.O. News Service

بھوپال،25؍اپریل (ایس او نیوز؍ یواین آئی)مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے آج ایک بار پھر راشٹریہ سویم سویک سونگھ (آر ایس ایس )پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی مضبوطی میں آر ایس ایس کی نہیں بلکہ کانگریس کی قربانیاں شامل ہیں۔انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جو ملک بنارہی ہے ،اس میں شہیدوں تک کا احترام نہیں ہے ۔ سنگھ نے صبح اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہید ہیمنت کرکرے کے خلاف آر ایس ایس کے لوگوں کے بیان سے واضح ہے کہ ان کے لئے ہندوستان ‘ماں ’ نہیں آر ایس ایس ہی سب کچھ ہے ۔ ہندوستان کے شہید بھی اگر آر ایس ایس کو پسند نہیں تو وہ ’شیطان‘ہیں۔پرہم نے آر ایس ایس کانہیں آئین کا حلف لیا ہے ۔ ہم ‘بھارت ماتا کے بھکت ’ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج ایک مضبوط ملک ہے ۔جس میں آر ایس ایس کی نہیں ،کانگریس کے لوگوں کی قربانیاں شامل ہیں۔مہاتما گاندھی، اندراگاندھی، راجیوگاندھی کی قربانیاں ہیں۔نہرو جی نے نئے ملک کے طورپر ہندوستان کی بنیاد رکھی۔اس میں آر ایس ایس کے شیاما پرساد مکھرجی کو بھی احترام دے کر شامل کیا،سب کو ساتھ لیا۔آپ جو ملک بنارہے ہیں،اس میں شہیدوں تک کا احترام نہیں ہے ۔ سنگھ نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ مہاتما گاندھی ،اندرا گاندھی،راجیو گاندھی سے لے کر ہیمنت کرکرے تک سب آپ کے لئے بس سیاسی موضوع کیوں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیا ہندوستان صرف گزشتہ پانچ برسوں میں نہیں بنا ہے ۔ملک کی معیشت ،بہتر تنظیم،نیوکلیائی اور خلائی شعبہ میں ہندوستان کا بااختیا ہونا،دنیا کی سب سے بڑی فوج سے لے کر سائنس کی طاقت تک سب کچھ،آپ کے آنے سے پہلے سے ملک کے پاس تھا۔


Share: